فجر کی نماز کے بعد وہ دونوں تلاوت میں مشغول تھے۔
فرح نے مسنون دعا راشد کو یاد کرنے کو کہا۔ مگر راشد ٹال مٹول کرنے لگا۔
فرح اسے قائل کرنے کے لیے اس کے فضائل بتانے لگی اس نے اپنی آواز میں دعا پڑھ کر راشد کے موبائل میں ریکارڈ کی اور یاد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بڑے مان اورمحبت سے گویا ہوئی ۔
" یہ دعا ہرروزپرھنا، میں چاہتی ہوں کہ اگر جائیں تو ہم ایک ساتھ جنت میں جائیں۔"
جس پر راشد اجنبیت سے بولا۔
"اللہ نہ کرے کہ وہاں بھی تمہارا ساتھ ملے۔"
فرح کے اندر بہت زور سے کوئی چیز ٹوٹی تھی۔
آسیہ شا ہین چکوال
No comments:
Post a Comment