FAMOUS URDU NOVELS: Salman Bashir

HERE YOU CAN SEARCH FOR THE NOVELS LINKS

Showing posts with label Salman Bashir. Show all posts
Showing posts with label Salman Bashir. Show all posts

Tuesday, August 1, 2017

Mohabbat ke us par novel by Salman Bashir complete pdf




Mohabbat ke us paar novel by Salman Bashir complete pdf


Mohabbat ke us paar novel by Salman Bashir


Download free online Urdu books, free online reading 

social / romantic Urdu novel 

Mohabbat ke us paar complete Urdu novel by Salman Bashir


complete in pdf.

Click the link below to download.





Saturday, July 29, 2017

Mohabbat ke us paar Last Episode novel by Salman Bashir pdf




Free download Mohabbat ke us paar Last Episode novel by Salman Bashir pdf

:چوتھی قسط کا خلاصہ

بالاکوٹ سے رخصت ہوتے وقت آدی کی آنکھیں فردوس سے چار ہوتی ہیں۔ فردوس کی آنکھوں میں سے چھلکتے آنسو آدی کی نظروں سے چھپ نہیں پاتے ہیں۔ فردوس بھی آدی کے ہاتھوں میں اپنا دیا ہوا گفٹ دیکھ لیتی ہے۔ اس گفٹ پیکٹ میں آدی کی چادر کے علاوہ ایک خط بھی ہوتا ہے۔ اس خط میں فردو س کے سچے جذبوں کی سچائی ، اور خدا پر کامل یقین کی داستان ہوتی ہے۔ آ دی بالاکوٹ کو خیر آباد کہہ جاتا ہے۔ کچھ دنوں کے بعد فردوس بھی امریکہ چلی جاتی ہے لیکن جاتے جاتے و ہ آدی کے دل میں اپنی محبت کا بیج بو جاتی ہے۔
آ دی کی زندگی میں قیامتِ صغراں اس وقت برپا ہوتی ہے جب کاشی اور ماہ نور آ دی اور اس کے ماں باپ سے دھوکہ دہی کے ذریعے تمام زمین و جائیداد اور کمپنی بیچ جاتے ہیں۔ اسی دوران آدی پر یہ انکشاف بھی ہوتا ہے کہ کاشی اس کا بھائی نہیں بلکہ اس کے ملازم کا بیٹا تھا۔۔ لیکن مال و زر کے ہوس کے پجاری نے سب کچھ ہڑپ لیا اور ماہ نور کے ساتھ امریکہ چلا گیا۔۔۔ آدی کے والدین کو اپنے گھر سے کوچ کرنا پڑتا ہے صرف اور صرف کاشی کی وجہ سے۔۔ آدی کے والدین یہ صدمہ برداشت نہیں کرپاتے اور فالج کے مرض میں مبتلا ہونے کے کچھ دن بعد اس دنیا کو خیر آباد کہہ جاتے ہیں۔۔۔ آدی بھر ی دنیا میں تنہا رہ جاتا ہے۔۔۔
چوہدری صاحب بھی بستر ِ مرگ پہ لگے ہوتے ہیں اور کچھ ہی عرصے میں وہ بھی خالقِ حقیقی سے جا ملتے ہیں لیکن مرنے سے پہلے وہ آدی سے یہ وعدہ لیتے ہیں کہ آدی فردوس سے شادی کر لے گا۔۔ ان کی وفات کے بعد فردوس ایک دن اس زبردستی سے قائم ہونے والے رشتے سے آدی کو آزاد کر دیتی ہے۔۔ جبکہ آدی اب دل سے یہی چاہتا تھا کہ فردوس سے شادی کر لے۔ وہ فردوس کو امریکہ جانے سے روک بھی نہیں پاتا۔۔ کچھ عرصے بعد آدی امریکہ جاتا ہے جہاں اس کی ملاقات ماہ نور اور کاشی سے ہوتی ہے جو اپنی زندگی کے بدترین دن گزار رہے ہوتے ہیں وہ آدی سے معافی مانگتے ہیں لیکن آدی وہاں سے غصے سے واپس پاکستا ن آ جاتا ہے۔ جب آدی فردوس کو امریکہ سےواپس لے جانے کے لیے گھر سے نکلنے لگتا ہے تو دروازے پر ماہ نور کو کھڑا پاتا ہے۔ لاکھوں مِنتوں کےبعد آدی ماہ نور کو معاف کر دیتا ہے اور اپنے گھر میں اسے رہنے کی اجازت دے دیتا ہے۔ پھر ایک دن امریکہ سے آدی کے لیے فردوس کا کوریئیر آتا ہے جس میں اک نظم کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔۔
آگے جاننے کے لیے پڑھیں :"محبت کے اس پار" کی آخری ڈرامائی اور درد بھری قسط۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
آپ کا اپنا

سلمان بشیر   5853349  0301


Mohabbat ke us paar novel by Salman Bashir


Download free online Urdu books, free online reading 

social / romantic Urdu novel 

Mohabbat ke us paar Urdu novel by Salman Bashir


complete in pdf.

Click the link below to download.





Tuesday, May 16, 2017

Mohabbat ke us paar Episode 4 novel by Salman Bashir pdf




Free download Mohabbat ke us paar Episode 4 novel by Salman Bashir pdf

تیسری قسط کا خلاصہ:
آدی اپنے دل میں ماہ نور کی محبت بسا کر بالاکو ٹ چلا جاتا ہے ۔ بالاکوٹ میں آدی کو چوہدری صاحب کی صورت میں اک مخلص اور مہربان باپ مل گیا ۔ اپنے کردار کی بدولت آدی جلد ہی بالاکوٹ میں بہت مقبول اور معزز شخصیت بن گیا۔ ماہ نور اور کاشی کی شادی پہ آدی چوہدری صاحب کو بھی اپنے ساتھ لے گیا۔ ماہ نور کاشی کی ہو گئی اور آدی کی محبت آدی کے دل میں  ہی رہ گئی۔ بالاکوٹ واپس آتے ہی حویلی میں چوہدری صاحب کی اکلوتی بیٹی فردوس غصے کی حالت میں چوہدری صاحب کا انتظار کر رہی ہوتی ہے۔ چوہدری صاحب کےساتھ ساتھ فردوس کا سارا غصہ آدی پر نکل جاتا ہے۔ آدی وہاں سے واپس اپنے اپارٹمنٹ میں آجاتا ہے ۔ پھر لاشعوری طور پر ایک دن فردوس کو ماہ نور اور آدی کی محبت کا علم ہو جاتا ہے۔ دوسری طرف فردوس خود آدی سے اپنی محبت کا اظہار کر دیتی ہے۔ آدی کو فردوس کے اس محبت بھرے جذبے سے اپنی محبت کی تذلیل محسوس ہوئی۔ پھر آدی کی فیملی چوہدری صاحب کی مہمان بن کر آتی ہے ۔ ندی پر رات کو سیر کے دوران ماہ نور آدی کو سگریٹ سے منع کر تی ہے اور وعدہ لیتی ہے کہ آدی کبھی سگریٹ کو ہاتھ نہیں لگائے گا۔
دوسری طرف فردوس آدی کو سگریٹ پینے کی درخواست کرتی ہے وہ یہ دیکھنا چاہتی ہوتی ہے کہ آدی کےلیے اس کی بات کتنی اہمیت رکھتی ہے مگر آدی سگریٹ پینے سے انکار کر دیتا ہے۔ صرف اسی وجہ سے کہ ماہ نور نے آدی کو سگریٹ پینے سے منع کر دیا ہوتا ہے ۔ پھر آدی کو فردوس اس نام سے پکارتی ہے جو صرف اور صرف ماہ نور ہی پکارنے کا حق رکھتی ہوتی ہے۔ یہ سب چیزیں آدی کو بہت دکھ دیتی ہیں۔ وہ یہ سمجھتا ہے کہ فردوس جان بوجھ کر آدی کو تکلیف دے رہی ہے۔ اسی وجہ سے آدی بالاکوٹ چھوڑنے پر مجبور ہو جاتا ہے ۔ لیکن بالاکوٹ سے واپس جانے سے پہلے آدی کو فردوس کی طرف سےملنے والا ایک پیکٹ موصول ہوتا ہے۔ اس ڈبے میں آدی کی چادر اور ایک خط ہوتا ہے۔ بالاکوٹ اسٹیشن کے باہر بیٹھے ہوئے آدی اور فردوس کی نظریں آپس میں چار ہوتی ہیں، بس یہی لمحہ فنا کا ہوتا ہے۔
آگے جاننےکے لیے پڑھتےرہیں : "محبت کے اس پار"
"سلمان بشیر"


Mohabbat ke us paar novel by Salman Bashir


Download free online Urdu books, free online reading 

social / romantic Urdu novel 

Mohabbat ke us paar Urdu novel by Salman Bashir


complete in pdf.

Click the link below to download.





Tuesday, April 18, 2017

Mohabbat ke us paar Episode 3 novel by Salman Bashir pdf




Free download Mohabbat ke us paar Episode 3 novel by Salman Bashir pdf

دوسری قسط کا خلاصہ:
"ماہ نور" نے جب آدی کو اپنی کاشف سے محبت کے بارے میں بتایا تو آدی جہاں تھا وہیں برف کی مانند جم گیا۔یہ کیسی محبت تھی جس میں ایک بھائی ہی دوسرے بھائی کا رقیب تھا۔آدی دنیا کے باقی عاشقوں کی طرح صرف"چپ" کر کے رہ گیا۔ وہ اب بولتا بھی تو کیا؟ اس کی محبت تو کبھی اس کی ذات سے باہر ہی نہیں آ سکی تھی ۔ خواب ٹوٹ گئے تھے،آنکھیں پتھر ہو گئیں تھیں اور زبان پر چپ کا تالہ لگ گیا تھا۔ماہ نور کا سامنا نہ کرنے کی خاطر آدی نے ہاسٹل میں رہائش اختیار کر لی۔ آدی کو اپنی محبت کی وجہ سے اپنے ماں باپ کا گھر چھوڑنا پڑا ۔ صرف اس لیے کہ ماہ نور سے کبھی اس کا سامنا نہ ہو سکے اور ماہ نور  پہ آدی کی محبت کا انکشاف نہ ہو جائے۔ اپنے گھر سے ہاسٹل شفٹ ہونے کا آدی نےاپنے جان سے عزیز دوستوں کو بھی نہیں بتایا تھا۔ماہ نور کو چاہتے چاہتے آدی کی کاشف سے نفرت خودبخود ہی ختم ہو گئی۔شاید اس لیےکہ محبت میں یہ اصول بہت بڑا درجہ رکھتا ہے کہ محبوب کے محبوب کو بھی چاہاجائے۔
دوسا ل کے بعد جب آدی کوہاسٹل سے گھر لایا گیا تو وجہ آدی کو یہ باور کرانا تھی کہ کاشی اور ماہ نور کو جنم جنم کا ساتھی بنایا جا رہا ہے۔ ماہ نور  کی دلی مراد پوری ہو گئی اور اس کو کاشف کے نام کے ساتھ منسوب کرنے کی نوید سنادی گئی۔آدی کی تعلیم مکمل ہو گئی اور وہ ایک سرجن بھی بن گیا تھا ۔۔۔ آدی "بالاکوٹ" جا رہا تھا۔ یہ وہ علاقہ تھا جہا ں آدی کی جاب ہوئی تھی۔۔ لیکن جانے سے پہلے آدی پہ یہ انکشاف بھی ہو گیا کہ آدی کا محبوب بھی اسے چاہتا ہے۔۔۔ سب کی خوشی کی خاطر آدی نے ماہ نور کو کاشی کے سپرد کر دینے کا اٹل فیصلہ کر لیا۔بالاکوٹ جانے سے پہلے آدی اور ماہ نور کے درمیان ایک ملاقات ہوتی ہے اک انوکھی ملاقات۔۔۔ سبھی الوداعی ملاقاتوں کی طرح اس ملاقات میں بھی کچھ وعدے تھے، کچھ ارمان تھے،کچھ خود سے کیے وعدوں کی زنجیریں۔ تو کچھ آنسو۔۔۔
آدی نے اپنا شہر چھوڑ دیا اور ماہ نور کو الوداع  کہہ کر بالاکوٹ روانہ ہو گیا۔۔۔
"کیا بالا کوٹ آدی کو راس آ ئے گا؟
کیا آدی کی زندگی میں "بالاکوٹ" اک اہم کردار ادا کرنے والا تھا؟
کیا محبت سے فرار ممکن تھی آدی کے لیے؟
کیا ماہ نور کاشی سے شادی کر لے گی؟
کیا آدی اپنے وعدوں کا بھرم رکھ پائے گا؟"

یہ سب جاننے کے لیے پڑھتے رہیں آپ کا پسندیدہ ناول"محبت کے اس پار"


"آپ کی محبتوں اور دعاؤں کا طالب:

"سلمان بشیر "


Mohabbat ke us paar novel by Salman Bashir


Download free online Urdu books, free online reading 

social / romantic Urdu novel 

Mohabbat ke us paar Urdu novel by Salman Bashir


complete in pdf.

Click the link below to download.





Wednesday, March 22, 2017

Mohabbat ke us paar Episode 2 novel by Salman Bashir pdf




Mohabbat ke us paar Episode 2 novel by Salman Bashir

پہلی قسط کا خلاصہ:

جیسا کہ آپ سبھی قارئین جانتے ہیں کہ پہلی قسط میں ایک آدی نامی لڑکے کا کردار بہت اہم رہا ہے بچپن سے ہی آدی کو اپنے باپ کی طرف سے ذلت آمیز باتوں کا رس ملا۔
اسے اپنی ماں سے بھی یہی شکایت تھی کہ وہ اپنے خاوند کی طرفداری کرتی، اس کا بڑا بھائی اپنی آئیڈیل شخصیت کی وجہ سے اس کی نفرت کا حقدار ٹھہرا۔
ایسے میں اسے اپنے نوکر کی بیٹی "ماہ نور" سے محبت ہو جاتی ہے یہ محبت اتنی شدید ہوتی ہے کہ آدی کو یکسر بدل کر رکھ دیتی ہے۔
وہ چاہ کر بھی ماہ نور سے اپنے جذبات کا اظہار نہ کر پایا۔
آدی جو اپنی زندگی میں بہت ساری لڑکیوں کو آئیڈیل مین رہ چکا تھا ، اک سادہ سی لڑکی کی محبت میں بے بس ہو گیا۔
اپنے باپ کی خواہش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آدی نے اہم۔اےاکنامکس تو کر لیا مگر اپنی خواہش کو دور پیچھےکہیں چھوڑ آیا۔
پھر اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے اس نے ڈاکٹری کی پڑھائی کی۔
آدی کی زندگی میں جہاں ماہ نور کی بہت زیادہ اہمیت تھی وہیں اس کے جان سے پیارے دوست بھی شامل تھے۔
اپنے دوستوں کے ہی زور دینے پرجب آدی ماہ نور سے اظہارمحبت کرنے جاتا ہے تو ماہ نور پہلے سے ہی اس کے انتظار میں بیٹھی ہوتی ہے۔
آدی کے سر پر بم اس وقت پھوٹا جب ماہ نور نے آدی کو بتایا کہ وہ اس کے بڑے بھائی کاشف کو چاہتی ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتی ہے۔
آگے کیا ہوتا ہے ؟
یہ جاننے کے لیے پڑھتے رہیں " محبت کے اس پار" کی دوسری قسط۔
والسلام
سلمان بشیر

Mohabbat ke us paar novel by Salman Bashir


Download free online Urdu books, free online reading 

social / romantic Urdu novel 

Mohabbat ke us paar Urdu novel by Salman Bashir


complete in pdf.

Click the link below to download.





LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...