FAMOUS URDU NOVELS: Ik shaks sary shehr ko weran kar gaya Article by Seher Sohail

HERE YOU CAN SEARCH FOR THE NOVELS LINKS

Sunday, October 8, 2017

Ik shaks sary shehr ko weran kar gaya Article by Seher Sohail






ہر انسان اپنی زندگی میں کچھ ایسے لوگوں کو کھوتا ہے جن کے جانے سے اسکی زندگی ختم تو نہیں ہوتی لیکن پھر وہ پہلے جیسا بھی نہیں رہتا۔ کھونے کی بعد کی تکلیف تو الگ ہے۔ لیکن وہ بےبسی جو اس کھونے کے درمیان والے عرصے میں محسوس کرتا ہےوہ پھر کبھی نہیں جاتی۔ اسکے بعد بےشک سب اچھا ہوتا رہے لیکن انسان ذیادہ تر اس برے کے اثر میں ہی رہتا ہے۔
 میں نے بھی ایک ايسے انسان کو کھویا۔ جن کے جانے کا میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا۔ اس جانے کے عرصے میں بھی کبھی ذہن میں نہیں آنے دیا کہ یہ انکا آخری وقت بھی ہو سکتا ہے۔ کہتے ہیں نا کہ "ایک شخص پورے شہر کو ويران کر گیا۔" ویران کسے کہتے ہیں؟ میرے لیے تو ويرانی یہ ہے کہ جب ایک جگہ چار،پانچ لوگ اکٹھے ہوں تو وہ سب اس ایک جانے والے کو سوچ کر اداس ہوں! ويرانی یہ ہے کہ انسان ہنستے ہنستے ایک دم ايسے اداس ہو جاۓ کہ لگے اب ہنسنے کے لیے پوری جان لگ جائیگی۔ کچھ لوگوں کے بارے ميں انسان جانتا ہوتا ہے کہ یہ ہميشہ ساتھ نہیں رہينگے ۔ لیکن پھر بھی انسان سوچتا ہے کہ کاش اسکے پاس کوئی جادو کی چھڑی ہوتی تو اسے گھما کے وہ سب ويسا کر ديتا جیسے کہ وہ خود چاہتا ہے۔ یعنی "سب اچھا اور ہميشہ ساتھ رہنے والا۔"
  قرآن پاک ميں آتا ہے کہ " بےشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔" سنا تو ہوگا کہ"کسی کو بھی پورا آسمان نہیں ملتا۔" میرے لیے یہ دونوں باتیں ایک دوسرے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ہم ہميشہ اس ادھورے آسمان پر ہی نظر کیوں رکھتے ہیں جو ہماری قسمت میں لکھا ہی نہیں جاتا؟ ہم کیوں اس ادھورے آسمان پر شکر نہیں کرتے جو ہميشہ سایہ دیتا ہے؟ رب تعالی جب مشکلوں میں ڈالتا ہے تو ساتھ کوئی ایک ایسا انسان یا کوئی ایسی چیز ہمارے لیے اس میں سے دے دیتا ہے جو ہمیں سکون  دیتی ہے۔ لیکن ہم صرف روتے ہيں کہ ہم پر ہی کیوں مشکل آئی اور یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ چیز یا انسان بھی تو ہميں اس مشکل کی وجہ سے ملا۔ ہم ساری زندگی مشکل پر روتے رہتے ہیں لیکن اس سے ملنے والے فائدے کو کبھی نہیں سوچتے۔ وہ کہتے ہیں نہ کہ جب سب غلط ہو رہا ہو تو کوئی ایک چیز ایسی ضرور ہوتی ہے جو اس غلط کے ہونے پر صحیح  ہو جاتی ہے۔ ہمیں بس اپنے ليے وہ ایک چیز ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔‍‌





No comments:

Post a Comment

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...